• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں آج فروری کے بعد کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات

ایران میں کورونا وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، اور گزشتہ فروری کےبعد آج ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

تہران سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 279 افراد کا انتقال ہوا۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 4 ہزار 830 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔


ادھر دارالحکومت تہران سمیت ایران کے 5 شہروں میں جمعرات سے تین روز  کے لیے سفری پابندی لگا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ ہے، جبکہ ملک میں اب تک 29 ہزار 349 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ ترین