• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ،GIDC کیس سے متعلق فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں مسترد

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس( جی آئی ڈی سی ) کیس سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر تمام نظرثانی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ عدالت عظمی نے حکومت کو کمپنیوں سے بقایاجات کی ریکوری 24 کی بجائے 60 اقساط میں وصول کرنے کا حکم دیدیا ہے ، سپریم کورٹ نے کمپنیوں سے پہلے سے ریکور کیے گئے 295 ارب روپے خرچ کرنے سے متعلق حکومت سے تفصیلات طلب کر لی۔پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس( جی آئی ڈی سی) کیس سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس فیصل عرب نے درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے میں کوئی کمی ہے تو اسکی نشاندہی کریں ہم اپیلیں نہیں سن رہے نظر ثانی درخواستیں سن رہے ہیں،آپ اپیل نہیں نظرثانی درخواستوں پر دلائل دیں۔ جسٹس مشیر عالم نے درخوست گزاروں کے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ کمپنیوں کو رعایت دینے یا ریکوری کی قسطیں بڑھانے پر آپکی کیا رائے ہے؟ جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قسطوں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 48 ماہ کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین