• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال انجنئیر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز دورے کے موقع پر قومی اہمیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔

آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات اور ایف ڈبلیو او کی بڑے منصوبوں کے لیے استعداد کار بڑھانے کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں نجی شعبے کی ہر صورت مدد کی جائے۔

تازہ ترین