کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیونتھ اسکائی پروڈکشن کا نیا پروجیکٹ "فطرت” جیو ٹی وی سے آن ایئر ہوگیا ہے جس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ڈرامے کی پہلی دونوں اقساط کو زبردست پزیرائی ملی ہے۔‘ فطرت’ کی کہانی ایک نوجوان لڑکی فاریہ کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے خواب اورمقاصد کو شارٹ کٹ کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔فاریہ کے برخلاف اس کا بھائی حارث اور بہن رفیعہ سخت محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم فاریہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے ارباز سے شادی کرلیتی ہے جس کا تعلق ایک دولتمند گھرانے سے ہے۔ آخر میں سب چیزیں بدل جاتی ہیں جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ارباز کا بڑا بھائی شہباز فاریہ کا پہلا پیارہے۔‘ فطرت’ میں دکھایا گیا ہے کہ برے ارادے یا شارٹ کٹ کا انجام خوفناک ہوسکتا ہے۔میرا رب وارث کے مشہور ڈائریکٹر اسد جبل نے اس ڈرامے کی ہدایات دی ہیں۔ ‘ فطرت’ کی کاسٹ میں ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے جس میں صبورعلی، علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، صبیحہ ہاشمی ، سیمیں پاشا، سیفی حسن ، فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔7th Sky انٹر ٹینمنٹ کے کئی چارٹ بسٹنگ شوز ا س وقت ہر نوعیت کے ناظرین کی دلچسپی کیلئے آن ایئر ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا نام گھر گھر کا مقبول نام ہے ۔گزشتہ دہائی سے ا نٹر ٹینمنٹ کے منظر نامے پر راج کرنے والا7th Sky انٹر ٹینمنٹ اسکرین پر مسلسل معروف ستاروں کی کہکشاں سجا رہا ہے۔