• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں پورا فلسطینی گاؤں تباہ کردیا

تل ابیب (اے ایف پی )اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں لگ بھگ 80 فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے۔

اے ایف پی کے مطابق منگل کو رات گئے اسرائیلی بلڈوزرز نے وادی اردن میں طوبَس کے قریب پورے گاؤں کو مٹا دیا جس میں خیمے، شیڈز، بیت الخلا اور سولر پینلز شامل تھے۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشطیہ نے اسرائیلی فوج پر حومسا البقیہ کے پورے گاؤں کو مسمار کرنے کا الزام عائد کیا جس سے تقریباً 80 افراد بےگھر ہوگئے۔

مغربی کنارے میں شہری امور کی ذمہ دار اسرائیلی فوج کی شاخ ’کوگاٹ‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ان تعمیرات کو تباہ کیا جو وادی اردن کے فائرنگ زون (ملٹری ٹریننگ ایریا) میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔

تازہ ترین