• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی انتخابات، سارہ میک برائیڈ امریکا کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر منتخب

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں سینیٹ کی نشست پر پہلی بار ایک خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ میک برائیڈ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور انہوں نے ریاست ڈیلاوئر سے سینیٹ کی نشست میں فتح حاصل کی ہے۔ سارہ میک برائڈ نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے اپنی جیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہماری جمہوریت ہر طرح کے طبقے کو برابری کے حقوق دیتی ہے۔دریں اثنا نارتھ ڈکوٹا کے ایک 55 سالہ امید وار ڈیوڈ انڈاہلہ جو گزشتہ مہینے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے قانون ساز ادارے کے رکن کی حیثیت سے الیکشن جیت گئے۔

تازہ ترین