• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سیمنٹ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 15 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں سیمنٹ برآمدات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت 5 اعشاریہ 735 ملین ٹن رہی۔

اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات 32 اعشاریہ 86 ملین ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 27 اعشاریہ 62 ملین ڈالر تھیں، جولائی تا اکتوبر سیمنٹ کی برآمدات 10 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں بیان دیتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اضافے کے ساتھ سیمنٹ برآمدات 105 اعشاریہ 18 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 94 اعشاریہ 97 ملین ڈالر تھیں۔

تازہ ترین