• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے دو مختلف کارروائیوں میں 130 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ اے این ایف کلفٹن پولیس اسٹیشن کے عملے نے چمن سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، چمن سے کراچی آنے والے ٹرالر پر چرس چھپا کر خالی کنٹینرز رکھے ہوئے تھے۔

ملزمان امداد حسین اور پرور شاہ کو گرفتار کرکے 42 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ دوسری جانب اے این ایف حیدرآباد کے عملے نے ایوب ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر کارروائی کر کے 86 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چرس کار میں چھپائی گئی تھی، ایک ملزم طارق احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین