• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے نواز شریف پر عدم اعتماد کردیا ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول نے نواز شریف پر عدم اعتماد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ بلاول کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا پی ڈی ایم ذاتی مفاد اور اقتدار پرستوں کی بیٹھک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کا بیان پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔


واضح رہے کہ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر میں براہِ راست نام سنا تو دھچکا لگا، فوجی قیادت کا نام لینا نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا، انتظار ہے کہ وہ اس سے متعلق ثبوت کب پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نون لیگ نے فوجی قیادت سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا تھا، پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں طے پایا تھا کہ کسی ایک ادارے پر کوئی الزام عائد نہیں کیا جائے گا صرف اسٹیبلشمنٹ کا نام لیا جائے گا۔

تازہ ترین