اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے سپریم کورٹ کے انتظا می دفاتر ، اٹارنی جنرل آفس،پراسیکیوٹر جنرل آفس ، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن وغیرہ کے دفاتر کیلئے وزیر اعظم آفس کے عقب میں نیشنل لائبریری کے ساتھ واقع پانچ ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی منظو ری دیدی۔ یہ منظوری چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔بورڈ نے مارگلہ ٹائون فیز ٹو اور پولٹری اینڈ ویجی ٹیبل سکیم نمبر چار کے درمیان واقع آٹھ کنال خالی اراضی پر کلاس تھری شاپنگ سنٹر بنا نے کی منظوری بھی دی۔ یہ پلاٹ نیلام کئے جا ئیں گے۔سیکٹر جی الیون میں الاٹ شدہ تین پلاٹ ضائع ہونے کی وجہ سے تین متبادل پلاٹ تخلیق کرنے کی منظوری د ی گئی ۔سیکٹر سی 17مو ضع سنگ جانی میں راولپنڈی رنگ روڈ کی ا لائنمنٹ میں آ نے والی دو کلو میٹر کی سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ۔ اس سڑک کیلئے اراضی آرڈی اے ایکوائر کرے گی اور تعمیر بھی پنجاب حکومت ہی کرے گی۔بورڈ نے بہارہ کہوبشمول کوٹ ہتھیال ، لہتراڑ روڈ ( کھنہ پل سے ٹھنڈ ا پانی ) فراش کالونی ، ماڈل ٹائون ہمک اور اسلام آ باد کے دیگر علاقوں کیلئے سینی ٹیشن کا کام آئوٹ سورس کرنے کی منظوری دی ۔ صفائی کا عملہ نجی شعبہ فرا ہم کرےگا البتہ مشینری سی ڈی اے فراہم کرے گا۔گریڈ ایک سے اٹھارہ تک کے ملازمین کیلئے تین ماہ کیلئے 1500روپے ماہانہ کورونا ا لائونس دینے کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کے اجلاس میں پارک اینکلیو کے پلاٹ نمبر آٹھ کی بحالی کا کیس موخر کردیا گیا۔اساس انٹر نینشل سکول کی پٹیشن پر اسلام آ باد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کی منظوری دی گئی ۔نان کنفرمنگ استعمال پر منسوخ کئے گئے پلاٹوں کی بحا لی کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انٹی نارکاٹکس فورس اکیڈ می کیلئے سیکٹر ایچ الیون ون میں پلاٹ نمبر 128اور129الاٹ کرنے کی منظوری د ی گئی ۔