• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے لئے پیغام میں لکھا کہ کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لئے الفاظ ملیں، آپ میری جان، میری زندگی اور میری طاقت ہیں۔

مایا علی نے مزید لکھا کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں ان کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں۔ زندگی میں اب تک جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔


مایا علی نے شوٹنگ کے دوران کبھی فون نہ اٹھانے پر اپنی والدہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ انہیں معاف کردیں کہ اگر وہ کبھی انہیں وقت نہ دے سکیں ہوں کیونکہ آپ نے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔

مایا علی نے پیغام کے آخر میں اپنی والدہ سے اظہارمحبت کرتے ہوئے انہیں ’سپر وومن‘ قرار دیا۔

مایا علی کے والدہ سے اظہارمحبت کے پیغام اور تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس بھی لکھے۔

تازہ ترین