• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا آج پاکستان پہنچ جائیں گی

ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا آج اپنے آبائی وطن پہنچ جائیں گی۔

گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا چند ہی گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور اس حوالے سے اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ائیرپورٹ جارہی ہیں۔

جنت مرزانے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ پاکستان جاکر جاپان کے شہر ٹوکیو کو بہت یاد کریں گی۔‘

ٹک ٹاک اسٹار کی اگلی انسٹا اسٹوری میں وہ پرواز میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنے جاپانی دوستوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ اب پاکستان واپس جارہی ہیں لہٰذا اُن کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔‘


جنت مرزا نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی پرواز 12 گھنٹے کی ہے جبکہ اس وقت وہ دوحہ میں موجود ہیں۔‘

دوسری جانب جنت مرزا کے پاکستانی مداح اور دوست بے صبری سے اُن کے پاکستان پہنچنےکا انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر (کچرا اور مٹی اُٹھانے والی مشین) چلاتی نظر آرہی تھیں۔

اس موقع پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ وہ جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد اور انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین