• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا نے ٹک ٹاکرز کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹک ٹاکرز کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگا دی گئی جس کے بعد سے ٹک ٹاک صارفین بہت پریشان ہیں کیونکہ متعدد ٹک ٹاکرز اس ایپ کے ذریعے روزگار کما رہے تھے اور اب یوں اچانک اس کی پابندی کے بعد ٹاک ٹاکرز کی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این (VPN) نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں لیکن پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے صارفین کو وی پی این استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سے متعلق اپنے پیغامات جاری کرنے والی جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹک ٹاک صارفین کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وی پی این استعمال نہ کریں۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’اگر آپ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کریں گے تو آپ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔‘

خیا ل رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا تھا۔


انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا تھا کہ پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا فون آیا تھا کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا دُکھ آج کی ٹرولز نے پی لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

تازہ ترین