• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں، جنت مرزا


ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جاپان سے مختلف تجربات لیکر پاکستان آرہی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر (کچرا اور مٹی اُٹھانے والی مشین) چلاتی نظر آرہی ہیں۔

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سُرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے۔

جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں۔‘

اس کے علاوہ تین دن قبل بھی جنت مرزا نے ٹک ٹک پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ سفید اور سُرخ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں۔

جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں پاکستان آرہی ہوں۔‘

خیال رہے کہ جاپان میں مقیم جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد اور انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین