• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پاکپتن میں مظاہرہ


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف پاکپتن میں مظاہرہ کیا گیا۔

پاکپتن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف نعرےلگائےجبکہ مظاہرین نے درگاہ بابا فرید کے سامنے بھی میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر ضلعی صدر پیپلزپارٹی ہمایوں بودلہ نے کہا کہ عوام جنگ، جیو اور میر شکیل الرحمٰن سے محبت کرتے ہیں۔

مظاہرے اور ریلی کی قیادت ہمایوں بودلہ، سونی خان، شاہزیب دستگیر اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

تازہ ترین