• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 5 سب سیکٹرز سیل کرنیکا فیصلہ


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 5 سب سیکٹرز کو کل صبح 10 بجے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء، ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین