ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگیچ ترک میگزین کے کور فوٹو کی زینت بن گئیں۔
اسرا بلگیچ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں مغربی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
حلیمہ سلطان کی تصویر میگزین کے کور پیج پر انتہائی دلکش لگ رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اسرا کی تصویر میگزین کے سرورق پر دیکھ کر ان کے مداح بھی خوش نظر آرہے ہیں اور اپنے دلچسپ تبصروں سے حلیمہ سلطان کو خوب سراہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور پاکستان کے عوام اسرا بلگیچ سمیت ارطغرل کے دیگر اداکاروں کے فین ہوگئے ہیں۔
پاکستانی اداکار عمران عباس بھی گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کر کے آئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات ارطغرل کے اداکار عالیار بے ’جیم اوچان‘ سے ہوئی اور جیم اوچان نے بھی پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔