• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل کی روشنی خاتون نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برجو کیراٹلے نے اپنے نئے پروجیکٹ کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

بر و کیراٹلے نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔


روشنی خاتون کی تازہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ برجو کیراٹلے نے ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے کے بعد مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔


پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ’ارطغرل غازی‘ نشر کیے جانے کے بعد یہاں بھی ناظرین نے روشنی خاتون کی اداکاری کو خوب سراہا۔

تازہ ترین