• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل کے ایک اور اداکار پاکستان آنے کیلئے بےچین

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان اپنے مداحوں اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

اداکار جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ میں اپنے پاکستانی دوست عمران عباس اور مداحوں سے ملنے کے لیے بہت بے چین ہوں اور جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان (عالیار بے) نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔


اس سے قبل پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس نے ترکی میں ارطغرل ڈرامہ سیریز کے اداکار جیم اوچان (عالیار بے) سے ملاقات کی تھی، جس پر ترک اداکار نے عمران عباس سے اپنی محبت و نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

ترکی کے 44 سالہ اداکار جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاکستانی ڈرامہ سیریل’ خدا اور محبت‘ کے ہیرو عمران عباس کے ساتھ ان کے دورہ ترکی کے موقع پر اسنوکر کھیلنے کی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور ترک ادارکار جیم اوچان کی دوستی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے جس کا دونوں اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین