اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے حوالے سے کہنا کچھ اور چاہ رہے تھے لیکن ان کے منہ سے کچھ اور نکل گیا۔پیر کو اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ عمران خان مجھ سمیت کرپشن پر کسی کو نہیں چھوڑتا، جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی اور اس گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔