• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اقتدار میں کام نہیں بس ڈھول پیٹتی تھی، فردوس عاشق

لاہور(نمائندہ جنگ)محکمہ اطلاعات پنجاب کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائے گی محکمے کی کارکردگی کو ڈیجیٹلائزیشن اور تربیت کےذریعے بہتر کیا جائے گا،محکمہ اطلاعات کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل لانچ کیا جائے گا ادارے کا اپنا اور یوٹیوب اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس پر بہترین پروڈکشن سے مواد کو شئیر کیا جائے گاان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر میں محکمے کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کیا. ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا محکمے کے افسران اور نجی اداروں سے وابستہ صحافیوں کیلئے سپیشلائزڈ تربیتی کورسز تشکیل دیے جائیں گے جنہیں وفاق کی طرز پر پنجاب میں انفارمیشن اکیڈمی میں پڑھایا جائے گا۔معاون خصوصی نے پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا اور اس ضمن میں پی سی ون بنانے کے احکامات جاری کیے۔

تازہ ترین