ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی وفد میں شامل ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات، امریکی صدارتی انتخاب اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل وزارت خارجہ کے حکام اور ایرانی سفیر نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ جواد ظریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سیاسی و اقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔