• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کا ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلبی کا حکم

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلبی کا حکم دے دیا۔

یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے علاج کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف کا مورال بلند کرنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ملاقات کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا وائرس کی دوسری لہرکو ناکام بنائیں گے، ڈاکٹرز فرنٹ لائن ورکرزہیں، زندگی اور موت کا مالک اللہ پاک کی ذات ہے۔

تازہ ترین