• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا


لاہور چڑیا گھر میں تین ننھے سفید شیروں کی پیدائش ہوئی ہے، انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں سفید شیروں کا اضافہ 15سال بعد ہوا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سفید شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، شیر کے ان بچوں کے کھانے پینے کا مکمل خیال رکھا جا رہاہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچے صحت مند ہیں، بڑے ہونے پر چڑیا گھر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین