اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ سے بین الاقوامی منشیات اسمگلرابراہیم کو تھائی لینڈ واپس بھجوانے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، عدالت نے کہا کہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی وزارت خارجہ کو طلب کیا جائیگا، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ جن افسران نے ملزم کی جعلی دستاویزات بنائیں ان میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے افسران شامل ہیں ، آگاہ کریں کہ ان کیخلاف کیا محکمانہ کارروائی ہوئی؟ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے ابراہیم کوکو کو تھائی لینڈ واپس بھجوانے کے کیس کی سماعت کی۔