• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ، جوانوں اور شہریوں کی عیادت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جوانوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی جانب سے زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کیساتھ پُرعزم یکجہتی کیساتھ کھڑی ہے، دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران متحد اور پُرعزم ردعمل سامنے آیا، یہ ردعمل عوام کی ثابت قدم حمایت کیساتھ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید