• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20نومبر کوشادی ہالز ،مارکیز بندکرنے کے فیصلے کونہیں مانتے ،حاحی عثمان خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) شاہدرہ لاہور میرج ہال ایسوسی ایشن صدر حاجی عثمان خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 20نومبر کو شادی ہالز، مارکیز کو بند کرنے کے فیصلے کو ہم نہیں مانتے چونکہ پہلے بھی ہمارے شادی ہالز کورونا لاک ڈائون کے نام پر بند رکھے گئے تھے جس کے باعث ہمارے ورکرز اور شادی ہال انڈسٹری سے منسلک شعبوں کے ورکروں کے گھروں میں فاقے ہو گئے تھے اور شادی ہالز مالکان جو کہ سفید کالر کاروباری طبقہ ہے جو اپنے بچوں کی سکول کالج کی فیسیں تک ادا نہیں کر سکے ہیں۔ اور اب پھر حکومت نے 20نومبر سے شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کر کے شب خون مارا ہے، ہم اس کو نہیں مانتے ہم اپنا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے چاہے ہمیں جیل جانا پڑے۔ حاجی عثمان نے کہا حکومت شادی ہالز کے ایس او پیز طے کرے ہم اس پر عمل کریں گے۔
تازہ ترین