• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروے کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کا اعلان حیران کن ہے، سید ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سروے کی بنیاد پر شہباز گل صاحب کا گلگت بلتستان کے الیکشن جیتنے کا اعلان حیران کن ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سروے کی بنیاد پر  گلگت بلتستان کے الیکشن جیتنے کے اعلان کو حیران کُن قرار دے دیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق وفاقی حکومت فارغ ہوچکی ہے اس کا بھی گل صاحب اعلان کریں، شہباز گل نے علی امین گنڈا پور کو بڑا لیڈر ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑی لیڈر کی کوالیفکیشن بد اخلاقی، بدتمیزی او گالیاں دینا ہے، ایسے لیڈر پی ٹی آئی کو مبارک ہوں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہم کیسی صورت پی ٹی آئی کو دھاندلی کرنے نہیں د یں گے، پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گل صاحب سیاسی بونا پن بڑھانے کے چکر میں چیئرمین پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دیتے ہیں، اس بیان بازی سے قد بڑھتا تو گل صاحب کو پنجاب حکومت فارغ نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بڑی لیڈ سے جیت رہی ہے، گلگت بلتستان میں کیے گئے تمام سروے واضح ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین