• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IG واقعہ کی رپورٹ پر ادارے نے وعدہ پورا کردیا، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ آئی جی واقعہ کی رپورٹ آگئی، ادارے نے وعدہ پورا کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ استعفی دینے والے افسران کے خلاف سندھ حکومت کیا کرے گی، یہ پبلک کے پیسے پر تنخواہ لیتے ہیں، اس لیول تک پہنچے کیوں۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ جب مزار قائد کی انتظامیہ نے کہا تو ایف آئی آر کیوں نہیں ہوئی۔

انہوں نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپا پھپو کرپشن بچاؤ مومنٹ چل رہی ہے، گلگت بلتستان کو سندھ بنادیں گے، اللّٰہ نہ کرے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد جیٹیاں صوبائی کام ہے، غیر قانونی جیٹیوں کو ریگولرائز کرنا چاہتے ہیں، جیٹیاں ریگولرائز ماہی گیروں کا اور حکومت کا فائدہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین