• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گلگت بلتستان میں بیٹوں کے ہمراہ یہ تصویر کب کی ہے؟

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی بیٹوں کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہے جو 2016 میں گلگت بلتستان کے پُرفضا مقام پر کھینچی گئی تھی۔

عمران خان نے جولائی 2016 میں اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔


مذکورہ تصویر میں لال شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں عینک تھامے عمران خان بیٹوں کے ہمراہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر برسرِ اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ماضی کی خوبصورت یاد شیئر کی گئی جسے چند گھنٹوں میں ہی پسند کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔


خیال رہے کہ  17 اگست 2018 کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

انہوں نے پہلی شادی 1995 میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

پھر کپتان نے دوسری شادی 2015 میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی، ان کی تیسری شادی 2018 میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

تازہ ترین