• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پتنگ اڑاتے ویڈیو وائرل

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک نایاب ویڈیو زیر گردش ہے جس میں عمران خان بسنت مناتے پیچا لگاتے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں عمران خان کو روایتی لباس شلوار قمیص میں ملبوس اور آنکھوں پر کالے چشمے سجائے پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاہور کی بادشاہی مسجد کے نزدیک کسی عمارت کی چھت پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی اس پرانی ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں عمران خان کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ پیچا لگا ہوا بھی ہے کہ نہیں۔

بسنت میں براؤن اور لال پتنگ کے ساتھ مقابلہ کرتے عمران خان اپنی توجہ اپنی پتنگ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین