• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، سینیٹر شبلی فراز


وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔

سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان کے عوام کے لیے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساسِ محرومی دور کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین