• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم پنجاب نے سردیوں کی چھٹیوں کی مخالفت کردی

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد راس نے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز اسکولوں میں فالو ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک 117 اسکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 16 اسکول سیل کیے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

تازہ ترین