• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے ہوگئی


سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے ہوگئی۔

بلاول ہاؤس کراچی سے بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ 

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکا میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری سے ہوگی۔

دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق اُن کی منگنی کی تقریب دن 4 بجے اُن کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ دعوت نامے پر مہمانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ 

دعوت نامے میں یہ بھی لکھا ہے کہ مہمان شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین