• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5: زلمی کا قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں خطرناک حیدر علی کو بغیر کوئی رن بنائے چلتا کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے پہلے امام الحق پھر فاف ڈوپلیسی نے بالترتیب 24 اور 31 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

شعیب ملک 39 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ ہارڈس ویلیون نے آخری لمحات میں 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر زلمی کو 170 رنز کے قابلِ اعتماد ٹوٹل تک پہنچادیا۔ 

قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں میں فاتح ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

اس سے قبل ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔


تازہ ترین