گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے الیکشن آج ہوں گے، 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، 7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھرپور سیاسی مہم کے بعد آج عوامی رائے کا شدت سے انتظار ہے، جبکہ سیکورٹی کے لیے 13ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، دیگر صوبوں کے 5 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی فرائض نبھائیں گے۔
گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر کے اضلاع شامل ہیں۔
بلتستان ڈویژن میں اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع شامل ہیں جبکہ دیامر استور ڈویژن 2 اضلاع دیامر اور استور پر مشتمل ہے۔