• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں صدر رہتا ہوں یا نہیں یہ وقت ہی بتائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا کہ مستقبل میں وہ امریکہ کا صدر رہتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ماحول کشیدہ ہورہا ہے،ادھر صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرلیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 ووٹ ہیں۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو صدر ٹرمپ نے روز گارڈن میں کورونا وائرس ویکسین کی منظوری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین