• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ کی دکانوں کی رونقیں بحال، عمرہ سیزن میں15ملین ریال کی خریداری کا امکان

مکہ(اے پی پی)سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں لانے کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں تحائف کی دکانوں پر رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔عمرہ مناسک کی مراحلہ واربحالی کے ساتھ 200 دن سے بند تحائف کی دکانوں کے کے کاروبار ایک بار پھر پھلنے پھولنے لگے ہیں۔اسی ضمن میں حج وعمرہ امور سےمتعلق سروسز کے ماہر احمد الحلبی نے العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے پر4 سے 18 اکتوبر کے دوران مکہ کے بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں ہلکے پھلکے انداز میں چل رہی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید بہتری آئی۔

تازہ ترین