جہلم میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3خواتین سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔
واقعہ جہلم کے نواحی علاقہ ڈھوک اعوان میں پیش آیا جہاں محمد مطلوب نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی ، بھتیجی اور بھابھی کی والدہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔