آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انٹر بینک، ڈالر 15پیسے مزید سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 15پیسے کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی کے بعد 158.20سے کم ہو کر 158.10 روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 158.30سے کم ہو کر 158.15روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 157.80سے بڑھ کر 157.90روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 158.20روپے پر برقرار رہی ،رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 50پیسے کے اضافے سے 184.00سے بڑھ کر 184.50روپے اور قیمت فروخت 186.00سے بڑھ کر 186.50روپے ہو گئی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 205.50سے کم ہو کر 205.00روپے اور قیمت فروخت 207.50سے کم ہو کر 207.00روپے ہو گئی ہے۔

بزنس سے مزید