آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے شرافی گوٹھ سے منشیات فروش عبدالقادر عرف موٹا اور سید منیب علی گرفتار کر کے منشیات اور موبائل فون برآمد کرلئے، میٹھادر پولیس نے کوئنز روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پرٹینکر نمبر JP 8686 کو روک کر 7000 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیور سہراج اور کلینر عنایت اللہ کو گرفتار کرکے ٹینکر اور ڈیزل قبضہ میں لے کر مزید تفتیش کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل ماڈل پولیس نے منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم زبیر عرف میر بالاج کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک رائفل اور چرس برآمد کرلی، علاوہ ازیں پولیس نے بدنامِ منشیات فروش امین مسیح عرف منا کو گرفتار کرکے چرس اور فروخت کی رقم برآمد کرلی اور گٹکا ماوا فروش محمد عمر کو گرفتار کرکے 38 پیکٹ مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید