• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ کورونا نے تو نہیں مارا، آپ مار دو گی ‘

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے خوب جانی جاتی ہیں، جتنی بڑی وہ ہیروئن ہیں اتنا ہی بڑا اُن کا دل ہے، اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ اُن کے اچھے رویے کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی جانب سے  فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کے لیے تعریفی پوسٹ کی گئی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ آف وائٹ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد حسین نظر آ رہی ہیں اور سیٹ پر موجود شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہیں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ تیار کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’واٹ اے ٹیم‘۔

ماہرہ خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ایک اضافی سطر بھی لکھی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اُن کی ٹیم نے اس تصویر کے لیے اپنے ماسک اتارے ہیں، تصویر بنوانے سے قبل اُن کی ٹیم میمبرز نے ماسک پہنے ہوئے تھے ۔

ماہرہ کی اس تصویر پر پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے کمنٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ خان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بہترین ٹیم۔‘

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے  ماہرہ خان کی پوسٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں سے ایک انسٹا گرام صارف کا ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ’کورونا نے تو نہیں مارا، آپ مار دو گی۔‘

تازہ ترین