• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد خٹک کا وینا ملک پر انسٹاگرام ہیک کرنے کا الزام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام عائد کر دیا۔اسد خٹک نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔وینا ملک کے سابق شوہر نے مزید لکھا کہ ʼمیں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہو گا، میں سچ سب کے سامنے لاؤں گا، اللہ آپ کو ہدایت دے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔اسد خٹک نے کہا تھا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان اسمگل کر دیے گئے۔واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔

تازہ ترین