• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اور والدہ کی ایک دن سالگرہ ہونا میری خوش نصیبی ہے، حمیمہ ملک

پاکستان کی معروف سپر ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی اور والدہ کی سالگرہ کا دن ایک ہونے پر خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، حمیمہ ملک کو اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی سالگرہ کی ڈھیر ساری نیک تمنائیں اور مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

حمیمہ ملک نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ اُن کی والدہ کی پیدائش کی تاریخ ایک ہی ہے، وہ اور اُن کی ولدہ ایک ہی دن اپنی سالگرہ مناتی ہیں ۔

حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی والدہ کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، تصویر شیئر  کرتے ہوئے حمیمہ نے اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ تم ہو تو زندگی ہے، تم ہو تو ہر خوشی ہے، تم ہو تو میں ہوں۔‘


اپنی پوسٹ میں حمیمہ نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس خوبصورت احساسات کا شکریہ ، وہ اپنی والدہ کے ساتھ سالگرہ کا دن منانے  میں بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور وہ بہت خوش نصیب ہیں۔‘

حمیمہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک امی جی۔‘

حمیمہ ملک کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے حمیمہ ملک سمیت اُن کی والدہ کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین