ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران صاحب ! لاہور کا جلسہ تو انشاءاللّٰہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میںپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب خوفزدہ ہوکر بے بنیاد مقدمات بناکر لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! حکومتی حرکتوں سے ن لیگ کے کارکنان کے جوش وخروش میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ چوربزدل،عوام سے خوفزدہ اور نالائق شخص ہی سیاسی مخالفین سے انتقام لےسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیلیکٹڈ ٹولہ سیاسی مخالفین کے خلاف پرانے مقدمات زندہ کر کے اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔