• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے دنیا سے جانے پر آج بھی افسردہ ہوں، پنکج تریپاٹھی

بالی وڈ اداکار عرفان خان آج بھی سیکڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار پنکج تریپاٹھی بھی آنجہانی اداکار عرفان خان کو نہیں بھول پائے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ میں عرفان خان سے بے حد متاثر ہوں اور ان کے دنیا سے جانے پر آج بھی افسردہ ہوں۔

پنکج تریپاٹھی نے بتایا کہ انہوں نے عرفان خان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد اداکار تھے جن کی میں نے ساری فلمیں دیکھی ہیں، ان کی اداکاری سے ہمیشہ لگتا تھا کہ وہ کچھ الگ ہی کر رہے ہیں۔ عرفان خان کو اب بھی بہت پسند کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پنکج نے عرفان خان کے ساتھ صرف ایک فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی تھی جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انگریزی میڈیم کرنے کا مقصد صرف عرفان خان کے ساتھ کام کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار عرفان خان کا انتقال رواں سال 29 اپریل کو ہوا تھا اور انہیں ممبئی میں ہی سپردخاک کیا گیا تھا۔

تازہ ترین