• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار ماجد جہانگیر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل


چہروں پر مسکراہتیں بکھیر والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے، دل کے عارضے میں مبتلا اداکار کو لاہور کے نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماجد جہانگیر کی حالت تسلی بخش نہیں، اہل خانہ نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یادرہے کہ سینئر اداکار ماجد جہانگیر نے مقبول ترین مزاحیہ ڈراما سیریل ففٹی ففٹی سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ناظرین کو خوب ہنسایا ہے۔

تازہ ترین