• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ ساتھ ہی سلمان خان کے اہلخانہ نے بھی خود کو 14 دنوں کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بالی وڈ کے ’ سلو بھائی‘ نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ملازمین کو بہترین علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں کئی بار لوگوں میں کورونا سے  بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا پیغام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین