آسٹریلیا کے فوجیوں کے خلاف افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات پر تحقیقات کے دوران افغانستان میں 39 شہریوں کے قتل میں 19 آسٹریلین فوجیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسپیشل آسٹریلین فورسز نے افغان جنگ کے دوران غیر قانونی طور پر 39 افراد کا قتل کیا تھا جبکہ نیس سابق یا موجودہ آسٹریلین فوجیوں نے مختلف جرائم کئے یا ان کے شراکت دار بنے۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر الزامات اسپیشل ایئر سروس ایلیٹ یونٹ کے آسٹریلین فوجیوں سے متعلق ہیں جبکہ 4 سال کی تحقیقات میں57 واقعات کا جائزہ اور 300 سے زائد گواہوں کے بیانات ہوئے۔
خبرایجنسی کے مطابق قتل کے واقعات 2009 سے2013 کے درمیان ہوئے تھے۔
دوسری جانب سربراہ آسٹریلین ڈیفینس فورس کا کہنا ہے کہ 19 حاضر سروس اور سابقہ آسٹریلین اہلکاروں کیخلاف تحقیقات ہوگی۔