• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحیہ اداکار ’ایاز خان‘ اپنی 62 ویں سالگرہ منارہے ہیں

ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار ایاز خان آج اپنی 62 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ایاز خان نے درجنوں ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری سے اُداس چہروں پر مسکراہٹوں کے پھول بکھیرے ہیں، انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ شاندار دورے بھی کیے۔

اُن کے قریبی دوست بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار جونی لیور نے سرحد کے اُس پار سے ایاز خان کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

جونی لیور کا کہنا تھا کہ ہم نے عمر شریف، معین اختر اور ایاز خان کی آڈیو کیسٹ سن کر مزاحیہ پرفارمینس کا ڈھنگ سیکھا اس پر ایاز خان نے جونی لیور کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایاز خان کا کہنا تھا کہ زندگی بھر اپنے اوپر لگی مزاحیہ کی شناخت کی وجہ سے سنجیدہ اداکاری زیادہ نہیں کرسکا۔ آج معین اختر بہت یاد آرہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ایاز خان نے بتایا کہ میں نوجوان ہدایت کار نبیل قریشی کی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد میں دلچسپ رول کررہا ہوں، اس فلم میں میرا کردار بہت مختلف ہے۔

نبیل قریشی نے بہت سپر ہٹ فلمیں بنائیں ہیں، اُن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ 

تازہ ترین